728 x 90

ماہ جولائی میں جھنگ پولیس نے 12 خطرناک گینگ بے نقاب، ایک کروڑ سے زائد کا مسروقہ مال برآمد کیا۔پولیس کی ماہانہ کاردگری رپورٹ جاری

ماہ جولائی میں جھنگ پولیس نے 12 خطرناک گینگ بے نقاب، ایک کروڑ سے زائد کا مسروقہ مال برآمد کیا۔پولیس کی ماہانہ کاردگری رپورٹ جاری

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی قیادت میں جھنگ پولیس نے ماہ جولائی کے دوران جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور اور مربوط کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں قانون کی عملداری کو یقینی

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی قیادت میں جھنگ پولیس نے ماہ جولائی کے دوران جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری مجرمان، منشیات فروشوں اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف بھرپور اور مربوط کارروائیاں کرتے ہوئے نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں قانون کی عملداری کو یقینی بنانے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے جاری خصوصی مہم کے دوران متعدد خطرناک جرائم پیشہ گروہوں کا خاتمہ کیا گیا جبکہ بھاری مقدار میں اسلحہ، منشیات اور مسروقہ سامان بھی برآمد کیا گیا۔

پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 12 خطرناک کریمنل گینگز کے 34 ارکان کو گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا مسروقہ مال برآمد کر لیا گیا، جس میں چوری، ڈکیتی اور دیگر وارداتوں میں لوٹا گیا سامان شامل ہے۔ پولیس حکام کے مطابق ان کارروائیوں سے متعدد مقدمات کے سراغ لگانے اور شہریوں کی قیمتی املاک کی بازیابی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

ماہ جولائی کے دوران ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے نتیجے میں 167 اشتہاری مجرمان اور 41 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں کرتے ہوئے 36 ملزمان کو حراست میں لیا گیا اور ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا، جس سے ممکنہ جرائم کی روک تھام میں مدد ملی۔

منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران جھنگ پولیس نے 141 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ کارروائیوں میں 168 کلوگرام چرس، 2 کلوگرام ہیروئن، 976 لیٹر شراب، 765 لیٹر لہن اور دو چالو شراب کشید کرنے والی بھٹیاں برآمد کر کے قبضے میں لے لی گئیں۔ پولیس کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے محفوظ رکھنا اور معاشرے کو جرائم سے پاک بنانا ہے۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا کہ جھنگ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت متحرک اور پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کیا جا رہا ہے اور کسی بھی مجرم یا قانون شکن عنصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ قانون کی عملداری ہر صورت یقینی بنائی جائے گی اور عوام کا تحفظ جھنگ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

ڈی پی او ساجد حسین نے مزید کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے لیے ضلع جھنگ میں کوئی جگہ نہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جرائم میں ملوث ہر شخص کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور شہریوں کو پرامن ماحول کی فراہمی کے لیے پولیس کی کارروائیاں مستقبل میں بھی پوری قوت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos