خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ریسکیو 1122 کی گاڑیاں شہریوں کے لئے رحمت کی بجائے زحمت بننے لگیں۔

ریسکیو 1122 کی گاڑیاں شہریوں کے لئے رحمت کی بجائے زحمت بننے لگیں۔ ریسکیو کی گاڑیوں کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرے حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے…

ریسکیو 1122 کی گاڑیاں شہریوں کے لئے رحمت کی بجائے زحمت بننے لگیں۔

ریسکیو 1122 کی گاڑیاں شہریوں کے لئے رحمت کی بجائے زحمت بننے لگیں۔ ریسکیو کی گاڑیوں کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرے حادثے میں نوجوان شدید زخمی ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق مبینہ طور ریسکیو 1122 کی گاڑی نمبر JNA 20 نے گزشتہ صبح تھانہ مسن کے علاقہ چنڈ بھروآنہ کے قریب تیز رفتاری اور لاپرواہی سے ایک موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں مبینہ طور پر پیر کوٹ سدھانہ کا رہائشی موٹر سائیکل سوار 50 سالہ اللہ دتہ ولد مانک شدید زخمی ہو کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ دوسری جانب فیصل آباد روڈ پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے مبینہ طور پر ٹکر مار کر سینئر ممبر پریس کلب جھنگ محمد اسلم شاہین کے صاحبزادے محمد وقاص عرف وکی کو شدید زخمی کر دیا۔ حادثے میں ان کی ایک ٹانگ فریکچر ہو گئی۔ زخمی وقاص کو تشویشناک حالت کے پیش نظر ڈی ایچ کیو جھنگ کے ٹراما سنٹر لیجایا گیا لیکن تشویشناک حالت کے باعث انہیں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا ۔شہریوں نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سرکاری ایمبولینسز کی ڈرائیونگ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروایا جائے اور ریسکیو 1122 کی ایمبولینس گاڑیوں میں تجربہ کار ڈرائیور تعینات کئے جائیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں