بیلہ سربانہ جھنگ روڈ، شورکوٹ کے علاقے میں بچوں کے درمیان معمولی جھگڑا اس وقت شدت اختیار کر گیا جب دونوں فریقوں کے بڑے افراد بھی آپس میں الجھ پڑے، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس
بیلہ سربانہ جھنگ روڈ، شورکوٹ کے علاقے میں بچوں کے درمیان معمولی جھگڑا اس وقت شدت اختیار کر گیا جب دونوں فریقوں کے بڑے افراد بھی آپس میں الجھ پڑے، جس کے نتیجے میں چار افراد زخمی ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے کنٹرول روم نے فوری طور پر قریبی ایمبولینس کو جائے وقوعہ روانہ کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کنٹرول روم کو موصول ہونے والی کال میں بتایا گیا کہ بچوں کے درمیان ہونے والی لڑائی نے دیکھتے ہی دیکھتے بڑوں کے درمیان تصادم کی صورت اختیار کر لی، جس سے متعدد افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار بروقت موقع پر پہنچے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
ریسکیو 1122 کے عملے نے تمام زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد انہیں مزید علاج معالجے کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (THQ) ہسپتال شورکوٹ منتقل کر دیا گیا۔
زخمی ہونے والوں میں صفدر ولد غلام عباس (30 سال)، ساجد عباس ولد محمد وریام (40 سال)، محمد امیر ولد خان محمد (45 سال) اور بشیر احمد ولد گل محمد (48 سال) شامل ہیں۔ چاروں زخمیوں کا تعلق بیلہ سربانہ سے بتایا جاتا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق تمام زخمیوں کو بروقت طبی امداد فراہم کر کے محفوظ انداز میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات متعلقہ ادارے کر رہے ہیں۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *