خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

اقلیتوں کے قومی دن پر جھنگ پولیس کا مساوی حقوق اور تحفظ یقینی بنانے کے عزم کا اظہار، تعلیم و صحت کی سہولیات کے لیے ایم او یوز پر دستخط

اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر ڈی پی او آفس جھنگ میں ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ صدارت خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سردار جسپال سنگھ ، آصف…

اقلیتوں کے قومی دن پر جھنگ پولیس کا مساوی حقوق اور تحفظ یقینی بنانے کے عزم کا اظہار، تعلیم و صحت کی سہولیات کے لیے ایم او یوز پر دستخط

اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر ڈی پی او آفس جھنگ میں ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ صدارت خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں سردار جسپال سنگھ ، آصف منور،اقلیتی برادری کے نمائندگان اور بین المسالک ہم آہنگی کمیٹی کے اراکین نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب میں اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ، مذہبی رواداری، باہمی احترام اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ساجد حسین نے کہا کہ اقلیتی برادری پاکستان کی ترقی، خوشحالی اور تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ تمام شہریوں کے جان و مال، عزت و آبرو اور بنیادی حقوق کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے، جبکہ جھنگ پولیس اقلیتی برادری کو مساوی شہری حقوق کی فراہمی اور ان کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گی۔

انہوں نے کہا کہ مذہبی ہم آہنگی، باہمی احترام اور رواداری ایک مضبوط، مستحکم اور پُرامن معاشرے کی بنیاد ہیں۔ معاشرے میں برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دے کر مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے شہریوں کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط کیا جا سکتا ہے۔ ڈی پی او نے اقلیتی برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی۔

تقریب کے دوران اقلیتی برادری کی سہولت اور فلاح و بہبود کے لیے مختلف تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے ساتھ مفاہمتی یادداشتوں (ایم او یوز) پر دستخط بھی کیے گئے۔ ان معاہدوں کے تحت اقلیتی برادری کے افراد کو تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مختلف سہولیات اور معاونت فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر میثاق سنٹر جھنگ کی جانب سے اقلیتی برادری کے لیے جاری فلاحی و سماجی اقدامات کے حوالے سے خصوصی پریزنٹیشن بھی پیش کی گئی، جس میں کمیونٹی کی فلاح، سہولت اور مختلف سماجی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی گئی۔

ڈی پی او ساجد حسین نے تقریب میں اقلیتی برادری کے بچوں میں تحائف تقسیم کیے اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت اور انہیں معاشرے کا مفید اور فعال شہری بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

تقریب کے شرکاء نے اقلیتی برادری کے حقوق کے تحفظ اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جھنگ پولیس کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کو سراہا۔ تقریب کے اختتام پر ملک کی سلامتی، استحکام، امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں