پاکستان مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب کے صدر انجینئر احمد محبوب نے کہا ہے کہ اسلام کے بعد پاکستان اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہمارے لیے سب سے بڑی نعمت ہے، جہاں ہم آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ وطن عزیز کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے اور پاکستان کو مضبوط و
پاکستان مرکزی مسلم لیگ وسطی پنجاب کے صدر انجینئر احمد محبوب نے کہا ہے کہ اسلام کے بعد پاکستان اللہ تعالیٰ کی جانب سے ہمارے لیے سب سے بڑی نعمت ہے، جہاں ہم آزادی کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں۔ وطن عزیز کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے اور پاکستان کو مضبوط و مستحکم کرنے کے لیے تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو متحد ہوکر یک جان اور یک زبان ہونے کی ضرورت ہے۔
وہ مرکزی مسلم لیگ جھنگ کے زیر اہتمام “نظریہ پاکستان ہی بقائے پاکستان ہے” کے موضوع پر منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ انجینئر احمد محبوب نے کہا کہ پاکستان کا قیام ایک عظیم جدوجہد اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، اس لیے ملک کی سلامتی، خودمختاری اور نظریاتی تشخص کا تحفظ ہر شہری کی ذمہ داری ہے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے پاکستان کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی اور اس امر پر زور دیا کہ آزادی کے ساتھ ساتھ ایک خودمختار پاکستان وقت کی اہم ضرورت ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک پاکستان اپنے فیصلے خود کرنے میں مکمل خودمختار نہیں ہوگا، ملک حقیقی معنوں میں ترقی اور استحکام کی جانب آگے نہیں بڑھ سکے گا۔
آل پارٹیز کانفرنس میں سردار منشاء جھنگوی، مسلم لیگ (ن) کے ضلعی جنرل سیکرٹری آصف ڈھڈی، جمعیت علمائے اسلام کی مرکزی شوریٰ کے رکن چوہدری شہباز گجر ایڈووکیٹ، انجمن تاجران کے حاجی دلدار علی، محمد ہاشم، الخدمت فاؤنڈیشن کے طارق فاروق صابری، جماعت اسلامی کے ضلعی امیر فرید احمد مگھیانہ، مرکزی جمعیت اہلحدیث کے حافظ ثاقب سرور ساقی، مسیحی برادری سے آصف منور، سکھ برادری سے سردار جسپال سنگھ سمیت مہر فرخ بھبھڑانہ سیال، تحریم بلوچ، ذوفشاں ریاض ایڈووکیٹ، زرینہ شیخ اور دیگر شخصیات نے شرکت کی۔
مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خودمختاری کے لیے تمام طبقات کو اپنے اختلافات سے بالاتر ہوکر قومی مفاد کو ترجیح دینا ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحاد، اتفاق اور باہمی تعاون ہی ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے اور پاکستان کو مضبوط بنانے کا راستہ ہے۔
اس موقع پر مرکزی مسلم لیگ جھنگ کے ضلعی صدر سردار منشاء جھنگوی نے شرکاء کو 14 اگست کو شام 5 بجے ایوب چوک میں منعقد ہونے والے جشن آزادی کے پروگرام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔


















Leave a Comment
Your email address will not be published. Required fields are marked with *