728 x 90

مسلح افواج کے سربراہان کا مادر وطن کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے عزم کااعادہ

مسلح افواج کے سربراہان کا مادر وطن کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے عزم کااعادہ

بری فوج کے سربراہ و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواج کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ آئی ایس پی آر

بری فوج کے سربراہ و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواج کی جانب سے یوم آزادی کے موقع پر قوم کو دلی مبارکباد پیش کی ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق اس تاریخی موقع پر مسلح افواج نے قائداعظم محمد علی جناح، تحریک آزادی کے بانی رہنماؤں اور ان تمام افراد کو خراج عقیدت پیش کیا جن کی قربانیوں نے آزادی کی خواہش کو ایک خودمختار پاکستان کی حقیقت میں بدل دیا۔

مسلح افواج کی جانب سے شہداء کی عظیم قربانیوں، سابق فوجیوں کی خدمات، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی محنت اور ملک کی خدمت کرنے والے ہر پاکستانی کی خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سا لمیت کے محافظ کی حیثیت سے مسلح افواج نے مادر وطن کو ہر قسم کے خطرات سے محفوظ رکھنے، آئین کی سربلندی اور پاکستانی عوام کی طرف سے سونپی گئی مقدس ذمہ داری کو پورا کرنے کے اپنے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos