728 x 90

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ کے وفد کی ملاقات

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے پاکستان کے دورے پر موجود ہارورڈ بزنس سکول کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے اور دنیا کی تازہ ترین پیشرفت، پاکستان کی سکیورٹی صورتحال اور دنیا میں امن و استحکام

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے پاکستان کے دورے پر موجود ہارورڈ بزنس سکول کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات میں خطے اور دنیا کی تازہ ترین پیشرفت، پاکستان کی سکیورٹی صورتحال اور دنیا میں امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے کوششوں پر بات چیت کی گئی۔

فیلڈ مارشل نے نوجوانوں کے لیے تعلیم، ہنرمندی کے فروغ، کاروبار اور حقائق پر مبنی تجزیے کو بروئے کار لانے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ وہ تیزی سے بدلتی ہوئی اور غیر یقینی دنیا میں مؤثر کردار ادا کر سکیں، جہاں سوشل میڈیا اور پروپیگنڈا کا اثر بڑھ رہا ہے۔

ہارورڈ بزنس سکول کے طلبہ نے پاکستان کے جاری دورے کے دوران اپنے شاندار تجربات کا ذکر کیا اور خصوصاً پاکستان کے عوام کی کشادہ دلی اور گرمجوشی کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان میں موجود بے پناہ صلاحیت اور مواقع کی بھی تعریف کی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos