728 x 90

سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے، ہیگ کی ثالثی عدالت

سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے، ہیگ کی ثالثی عدالت

ہیگ کی ثالثی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے اور بھارت کی طرف سے معاہدے کو معطل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔ عدالت نے جاری کیے گئے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر معاہدے کو معطل یا ختم نہیں

ہیگ کی ثالثی عدالت نے فیصلہ سنایا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ مکمل طور پر نافذ العمل ہے اور بھارت کی طرف سے معاہدے کو معطل کرنے کے فیصلے کو مسترد کر دیا ہے۔

عدالت نے جاری کیے گئے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا کہ بھارت یکطرفہ طور پر معاہدے کو معطل یا ختم نہیں کر سکتا اور اپنی ذمہ داریوں کا پابند ہے، جن میں مغربی دریاؤں پر پن بجلی منصوبوں سے متعلق ذمہ داریاں بھی شامل ہیں۔

عدالت نے بھارت کے رتلے پن بجلی گھر سے متعلق عبوری اقدامات کا بھی حکم دیا، جس کے تحت غیر جانب دار ماہر کے آئندہ سال جولائی میں متوقع حتمی فیصلے کے نوے دن بعد تک، متعین سطح سے اوپر ڈیم کی دیوار اور اس کے ڈھانچے پر کنکریٹ ڈالنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

عدالت نے رتلے منصوبے کے تعمیراتی شیڈول سے متعلق اطلاعات یا معلومات کی فراہمی پر پابندی بھی عائد کی ہے، جو غیر جانب دار ماہر کے حتمی فیصلے کے بعد بھی جاری رہے گی۔

Posts Carousel

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked with *

Latest Posts

Top Authors

Most Commented

Featured Videos