خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
معیشت

پاکستان، بیلاروس کا سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر جمہوریہ بیلاروس کے صدر عالی جناب الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات…

پاکستان، بیلاروس کا سیاسی، تجارتی، اقتصادی اور دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے آج بشکیک میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے اجلاس کے موقع پر جمہوریہ بیلاروس کے صدر عالی جناب الیگزینڈر لوکاشینکو سے ملاقات کی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت اور سیاسی، تجارتی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی شعبوں میں مضبوط تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے نومبر 2024ء میں صدر لوکاشینکو کے تاریخی دورۂ پاکستان اور اس کے بعد اپریل 2025ء میں وزیراعظم کے بیلاروس کے یادگار دورے کا ذکر کرتے ہوئے تجارت، صنعت، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور فنی تربیت کو ترجیحی شعبوں کے طور پر دوطرفہ تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہانِ مملکت کی کونسل کے آئندہ چیئرمین کی حیثیت سے صدرِ بیلاروس کو آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرنے کی پرتپاک اور دوستانہ دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دیرینہ دوستانہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم اور پختہ ارادے کا اعادہ کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں