خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیسجھنگ: رشوت دینے پر 5 افراد پر خلاف مقدمات درج ، رشوت دینے اور لینے والے دونوں قانون کی گرفت میں ہوں گے، ڈی پی او
جھنگ

ضلع بھر میں شجرکاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے افسران کو ہدایات جاری کر دیں

ضلع بھر میں شجرکاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔ اس حوالہ سےڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیرِ صدارت ضلعی…

ضلع بھر میں شجرکاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے افسران کو ہدایات جاری کر دیں

ضلع بھر میں شجرکاری مہم کو مزید مؤثر بنانے کا فیصلہ، ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے افسران کو ہدایات جاری کر دیں۔ اس حوالہ سےڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی زیرِ صدارت ضلعی محکموں کے افسران کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ضلع بھر میں جاری پلانٹیشن مہم، شجرکاری کے اہداف اور آئندہ کے لائحہ عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ افسران کی جانب سے ضلع بھر میں جاری شجرکاری مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری دفاتر، اربن ایریاز، بائی پاسز، شاہراہوں اور دیگر موزوں مقامات پر زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں گے تاکہ ضلع کو سرسبز و شاداب بنانے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں بھی کمی لائی جا سکے۔ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین نے ہدایت کی کہ شجرکاری مہم کو محض پودے لگانے تک محدود نہ رکھا جائے بلکہ لگائے گئے پودوں کی نگہداشت اور ان کی مناسب نشوونما کو بھی یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پلانٹیشن مہم میں سول سوسائٹی، طلبہ، اساتذہ اور دیگر طبقات کو بھرپور طور پر شامل کیا جائے تاکہ شجرکاری کے عمل کو ایک اجتماعی مہم کی شکل دی جا سکے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو تعلیمی اداروں میں بھی زیادہ سے زیادہ پودے لگانے کا ٹاسک سونپتے ہوئے ہدایت کی کہ طلبہ میں درختوں کی اہمیت اور ماحولیاتی تحفظ کے حوالے سے شعور اجاگر کیا جائے۔ ماحولیاتی بہتری اور سرسبز و شاداب ضلع کے قیام کے لیے تمام متعلقہ محکمے باہمی رابطے اور مربوط حکمت عملی کے تحت شجرکاری مہم کو آگے بڑھائیں۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ضلع بھر میں شجرکاری کے دائرہ کار کو مزید وسیع کیا جائے گا اور پودوں کی حفاظت و نگہداشت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں