خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
ایف بی آر: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 15 اکتوبر تک توسیعپاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملےگزشتہ ماہ ریکارڈ 25,281 نئے سرمایہ کار پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شامل ہوئے: خرم شہزادوزیر خزانہ کا قومی معیشت کو مستحکم بنانے کے حکومتی عزم کا اعادہایشیائی کھیل: پاکستان نے بھارت کو والی بال کوارٹر فائنل میں 3-0 سے شکست دے دیپاکستان ایشیائی کھیلوں میں کرکٹ مقابلوں کے فائنل میں پہنچ گیامودی سرکار میں ادارہ جاتی بحران، چیف الیکشن کمشنر کو نوجوانوں کی مخالفت کا سامناپاکستان کی بھارت میں تاریخی شاہی مسجد کے حصے مسمار کرنے کی کوشش کی شدید مذمت
جھنگ

جھنگ پولیس کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری، ملزمان اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 19 گینگز کے 48 ارکان گرفتار، 125 اشتہاری اور 40 عدالتی مفرور بھی پکڑے گئے

جھنگ: ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر قیادت جھنگ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران متعدد خطرناک ملزمان، اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفرور گرفتار کر لیے۔ پولیس کے…

جھنگ پولیس کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ جاری، ملزمان اور اشتہاری مجرمان کے خلاف کریک ڈاؤن، 19 گینگز کے 48 ارکان گرفتار، 125 اشتہاری اور 40 عدالتی مفرور بھی پکڑے گئے

جھنگ: ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کی زیر قیادت جھنگ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کے دوران متعدد خطرناک ملزمان، اشتہاری مجرمان اور عدالتی مفرور گرفتار کر لیے۔ پولیس کے مطابق ماہ ستمبر کے دوران ضلع بھر میں جرائم کے سدباب اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مختلف کریک ڈاؤن کیے گئے، جن کے دوران 19 خطرناک کریمنل گینگز کے 48 ارکان کو گرفتار کرکے 2 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کیا گیا۔

پولیس کے مطابق جرائم پیشہ عناصر اور مطلوب ملزمان کے خلاف جاری کارروائیوں کے دوران 125 اشتہاری مجرمان اور 40 عدالتی مفروران کو بھی گرفتار کیا گیا۔ غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں میں 48 ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے مختلف نوعیت کا اسلحہ برآمد کیا گیا۔

منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران بھی کارروائیاں جاری رہیں، جن میں 95 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 69 کلوگرام چرس، 2 کلوگرام سے زائد ہیروئن، 816 لیٹر شراب، 320 لیٹر لہن اور دو چالو بھٹیاں برآمد کی گئیں۔

ڈی پی او جھنگ ساجد حسین نے کہا کہ جھنگ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے متحرک ہے اور جرائم کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی قانون شکن کو رعایت نہیں دی جائے گی اور جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری مجرمان اور دیگر مطلوب ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

ڈی پی او نے کہا کہ قانون کی عملداری یقینی بنانا اور شہریوں کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے، جبکہ منشیات اور غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ بھی مزید مؤثر بنایا جائے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں