خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہپاکستان، بحرین نے دوطرفہ تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا ہے،اسحاق ڈارپاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کل راولپنڈی میں کھیلا جائے گاچیف الیکشن کمشنر گنیش کمار کی برطرفی تک احتجاج جاری رہے گا ، راہول گاندھیافغانستان میں افغان طالبان رجیم کے خلاف مسلح حملوں میں اضافہوزیراعظم کی وفاقی وزارتوں کو اعدادوشمارکی بروقت فراہمی یقینی بنانے کی ہدایتفیلڈ مارشل کا بحرین سے دفاعی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہچوری کی وارداتوں کی روک تھام، ڈی پی او ساجد حسین کی ٹھیکری پہرہ فعال اور مؤثر بنانے کی ہدایت
معیشت

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔ ایوا پیٹرووا کی قیادت میں عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم نے پاکستان…

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ

پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر کی قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا ہے۔

ایوا پیٹرووا کی قیادت میں عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم نے پاکستان کے ساتھ مذاکرات کے اختتام پر ایک بیان جاری کیا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم نے پاکستانی حکام کے ساتھ توسیعی فنڈ سہولت کے تحت سینتیس ماہ کے پروگرام کے چوتھے جائزے اور لچک اور پائیداری سہولت کے تحت اٹھائیس ماہ کے پروگرام کے تیسرے جائزے پر سٹاف لیول معاہدہ طے کیا ہے۔

سٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے مشروط ہے۔

منظوری کے بعد پاکستان کو توسیعی فنڈ سہولت کے تحت تقریباً ایک ارب ڈالر اور لچک اور پائیداری سہولت کے تحت تقریبا ًاکیس کروڑ ڈالر ملیں گے جس سے دونوں پروگراموں کے تحت مجموعی طور پر تقریباً پانچ ارب ستر کروڑ ڈالر کی رقوم دستیاب ہوں گی۔

ایوا پیٹرووا نے کہا کہ توسیعی فنڈ سہولت کی معاونت سے پاکستانی حکام نے مشرق وسطیٰ کے تنازع کے اثرات کا کامیابی سے سامنا کیا ہے اور مضبوط پالیسیوں نے معاشی استحکام برقرار رکھنے میں مدد دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خودمختار ریٹنگ میں بہتری اور بین الاقوامی منڈیوں تک دوبارہ رسائی بھی پالیسیوں پر مضبوط اعتماد کی نشاندہی کرتی ہے۔

آئی ایم ایف کے بیان میں مستحکم معاشی پالیسیوں پر پاکستان کے عزم کا اعتراف کیا گیا ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں