خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ اور شورکوٹ میں چار ٹریفک حادثات، ایک خاتون جاں بحق، 10 افراد زخمی، ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کر دیاجھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا ریل بازار، انار کلی اور کھیتیاں والا بازار کا دورہ، پیرا اہلکاروں کو دکانداروں سے خوش اخلاقی اور تجاوزات کے خاتمے کی ہدایتجنوبی افریقہ کی نوانیتھم نَوِ پلّے 2026 کے نوبیل امن انعام کی حق دار قرارمعاشی بااختیاری اور ترقی پر دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس منگل سے اسلام آباد میں شروع ہوگیوزیر خزانہ کا پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارتی شراکت داریوں کے فروغ پر زورصاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے دیآج ڈاک کا عالمی دن منایا گیابھارت کا کوئی یکطرفہ اقدام جموں و کشمیر کی متنازع حیثیت تبدیل نہیں کر سکتا، ترجمان دفتر خارجہ
جھنگ

جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا ریل بازار، انار کلی اور کھیتیاں والا بازار کا دورہ، پیرا اہلکاروں کو دکانداروں سے خوش اخلاقی اور تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت

جھنگ : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) جھنگ رب نواز چدھڑ نے شہر کے مختلف بازاروں ریل بازار، انار کلی بازار اور کھیتیاں والا بازار کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری…

جھنگ: اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا ریل بازار، انار کلی اور کھیتیاں والا بازار کا دورہ، پیرا اہلکاروں کو دکانداروں سے خوش اخلاقی اور تجاوزات کے خاتمے کی ہدایت

جھنگ : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) جھنگ رب نواز چدھڑ نے شہر کے مختلف بازاروں ریل بازار، انار کلی بازار اور کھیتیاں والا بازار کا دورہ کیا اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے جاری اقدامات کا جائزہ لیا۔

دورے کے دوران اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ نے پیرا (PERA) اہلکاروں کو ہدایت کی کہ وہ دکانداروں کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور دورانِ ڈیوٹی ان کی عزت و احترام کا مکمل خیال رکھیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ انفورسمنٹ کے اقدامات کے دوران شائستہ رویہ اور مناسب طرزِ عمل اختیار کیا جائے۔

انہوں نے متعلقہ بازاروں کے صدور کو بھی ہدایت کی کہ تجاوزات کے خاتمے اور انفورسمنٹ کے حوالے سے جاری کردہ سرکاری ہدایات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنایا جائے اور بازاروں میں نظم و ضبط برقرار رکھنے کے لیے انتظامیہ سے تعاون کیا جائے۔

اے ڈی سی (انفورسمنٹ) نے اس بات پر زور دیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے دکانداروں اور متعلقہ اداروں کے درمیان تعاون ضروری ہے تاکہ شہریوں کو بازاروں میں آمدورفت کے دوران مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں