خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
وزیر خزانہ اور انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا تجارت کو وسعت دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیالبرطانیہ : پاک فوج نے مشق کیمبرین پیٹرول 2026ء میں سلور میڈل اپنے نام کرلیایورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا لبنان میں ایک نیا معاون مشن قائم کرنے پر اتفاقنائب وزیراعظم کا روس کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر زورپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،خیبر پختونخوامیں ایمرجنسی، گورنر راج کے نفاذ کی منظوریپشاور میں نجی اسکول کی عمارت منہدم، 35 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ؛ امدادی کارروائیاں جاریاے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا کنٹرول روم کا دورہ، عملے کی حاضری اور ڈیوٹی روسٹر چیک کرنے کے ساتھ عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایتجھنگ ڈیزرٹ جیپ ریلی: ڈی ٹی او سعید اختر دھولکہ اور ڈی ایس پی پٹرولنگ محمد جاوید ڈھڈھی کا روٹ کا دورہ، ٹریفک انتظامات کا جائزہ
جھنگ

ڈپٹی کمشنرکی پریس کانفرنس، پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 16 اکتوبر سے شروع ہوگی، 90 کلومیٹر ٹریک پر جیپ ریس اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد

جھنگ: ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیر اہتمام پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول 16، 17 اور 18 اکتوبر کو تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے رحمت آباد، تھل ڈیزرٹ میں منعقد…

ڈپٹی کمشنرکی پریس کانفرنس، پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 16 اکتوبر سے شروع ہوگی، 90 کلومیٹر ٹریک پر جیپ ریس اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد

جھنگ: ضلعی انتظامیہ جھنگ کے زیر اہتمام پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول 16، 17 اور 18 اکتوبر کو تحصیل اٹھارہ ہزاری کے علاقے رحمت آباد، تھل ڈیزرٹ میں منعقد ہوگا۔ ریلی میں 90 کلومیٹر طویل ٹریک پر جیپ ریس ہوگی، جس میں خواتین ڈرائیورز سمیت ملک بھر سے تقریباً 100 ڈرائیورز اور رائیڈرز شرکت کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر جھنگ بابر صاحب دین نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق اس ایونٹ کا مقصد ضلع جھنگ کی صحرائی خوبصورتی، مقامی ثقافت، علاقائی روایات اور سیاحتی مقامات کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنا ہے۔ ان کے مطابق ریلی اور ثقافتی فیسٹیول سے علاقے میں سیاحتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مقامی معیشت کو تقویت پہنچانے میں مدد ملے گی۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ تین روزہ فیسٹیول کے دوران جیپ ریلی کے ساتھ نیزہ بازی، کبڈی، والی بال، پیراگلائیڈنگ اور دیگر ثقافتی و تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔ شرکاء اور سیاحوں کی سہولت کے لیے فوڈ کورٹس اور رہائشی کیمپس قائم کیے گئے ہیں تاکہ انہیں قیام اور کھانے پینے کی مناسب سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

بابر صاحب دین کے مطابق تھل کا وسیع صحرائی خطہ، دریائے چناب اور دریائے جہلم کا سنگم اور ضلع کا قدیم تہذیبی و ثقافتی ورثہ جھنگ کو سیاحت کے حوالے سے منفرد شناخت فراہم کرتے ہیں۔ جھنگ ڈیزرٹ ریلی ان قدرتی اور ثقافتی خصوصیات کو نمایاں کرنے اور ضلع کو سیاحتی مقام کے طور پر متعارف کرانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

پریس کانفرنس میں سابق رکن صوبائی اسمبلی فیصل حیات جبوآنہ، مکرم وحید شیخ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز نے سیاحت کے فروغ، مقامی ثقافت کے تحفظ اور شہریوں کے لیے مثبت تفریحی سرگرمیوں کے انعقاد کے سلسلے میں کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں