ڈی پی او جھنگ ساجد حسین کا اختیارات سے تجاوز اور جرائم میں ملوث دو پولیس کانسٹیبلز کو ملازمت سے برخاست کرنے کا حکم
جھنگ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے اختیارات سے تجاوز اور کریمنل کیسز میں ملوث دو پولیس کانسٹیبلز کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا۔ ڈی پی او نے واضح کیا ہے کہ…

جھنگ: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ ساجد حسین نے اختیارات سے تجاوز اور کریمنل کیسز میں ملوث دو پولیس کانسٹیبلز کو محکمہ پولیس سے برخاست کر دیا۔ ڈی پی او نے واضح کیا ہے کہ محکمہ پولیس میں خود احتسابی اور نظم و ضبط پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور قانون شکنی میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ و قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی پی او ساجد حسین کا کہنا تھا کہ پولیس یونیفارم کی آڑ میں قانون کی خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے لیے محکمہ پولیس میں کوئی جگہ نہیں۔ اختیارات سے تجاوز کرنے اور جرائم میں ملوث اہلکاروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ محکمہ پولیس میں احتساب اور نظم و ضبط کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے، جبکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی بالادستی کے لیے پولیس اہلکاروں کا قانون کی پاسداری کرنا ضروری ہے۔


