اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا کنٹرول روم کا دورہ، عملے کی حاضری اور ڈیوٹی روسٹر چیک کرنے کے ساتھ عوامی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت
جھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) جھنگ رب نواز چدھڑ نے کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈیوٹی روسٹر چیک کیا، عملے کی حاضری کا جائزہ لیا اور کنٹرول روم کی کارکردگی کے…

جھنگ: ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (انفورسمنٹ) جھنگ رب نواز چدھڑ نے کنٹرول روم کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ڈیوٹی روسٹر چیک کیا، عملے کی حاضری کا جائزہ لیا اور کنٹرول روم کی کارکردگی کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔
اس موقع پر اے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ نے ہدایت کی کہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق تمام اہلکاروں کی ڈیوٹی پر موجودگی یقینی بنائی جائے اور فرائض میں غفلت سے گریز کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات پر فوری توجہ دی جائے اور ان کے بروقت ازالے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔


