خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی: اسٹاک کیٹیگری کے مقابلے مکمل، کل جیپ کی بڑی کیٹیگریز اور بائیکرز کے مقابلے ہوں گےجھنگ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران حادثہ،مبینہ طور پیراگلائیڈر کو آگ لگنے سے پائلٹ جاں بحق، 14 سالہ لڑکا زخمی، میت پشاور روانہوزیر خزانہ اور انٹرنیشنل اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کا تجارت کو وسعت دینے سے متعلق امور پر تبادلہ خیالبرطانیہ : پاک فوج نے مشق کیمبرین پیٹرول 2026ء میں سلور میڈل اپنے نام کرلیایورپی یونین کے وزرائے خارجہ کا لبنان میں ایک نیا معاون مشن قائم کرنے پر اتفاقنائب وزیراعظم کا روس کیساتھ مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر زورپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،خیبر پختونخوامیں ایمرجنسی، گورنر راج کے نفاذ کی منظوریپشاور میں نجی اسکول کی عمارت منہدم، 35 افراد جاں بحق، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ؛ امدادی کارروائیاں جاری
جھنگ

جھنگ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران حادثہ،مبینہ طور پیراگلائیڈر کو آگ لگنے سے پائلٹ جاں بحق، 14 سالہ لڑکا زخمی، میت پشاور روانہ

جھنگ: 18 ہزاری کے علاقے میں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے ایک پیراگلائیڈر میں آگ لگنے سے پائلٹ جاں بحق جبکہ 14 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔ حادثے کی وجوہات تاحال…

جھنگ تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران حادثہ،مبینہ طور پیراگلائیڈر کو آگ لگنے سے پائلٹ جاں بحق، 14 سالہ لڑکا زخمی، میت پشاور روانہ

جھنگ: 18 ہزاری کے علاقے میں تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے دوران لینڈنگ کرتے ہوئے ایک پیراگلائیڈر میں آگ لگنے سے پائلٹ جاں بحق جبکہ 14 سالہ لڑکا زخمی ہوگیا۔ حادثے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے پیراگلائیڈر پائلٹ کی شناخت قاضی ظفر ولد قاضی فرہاد کے نام سے ہوئی ہے، جن کی عمر تقریباً 40 سال بتائی گئی ہے۔ ان کا تعلق لنڈی یرغجو، تحصیل و ضلع پشاور سے تھا۔ حادثے کے بعد ان کی میت آبائی علاقے پشاور روانہ کردی گئی۔

حادثے میں زخمی ہونے والے 14 سالہ لڑکے کی شناخت مون ولد میاں احسن چیلا، سکنہ واصو، کے نام سے بتائی گئی ہے۔ زخمی کو طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز (ڈی ایچ کیو) ہسپتال جھنگ منتقل کیا گیا، جہاں سے لواحقین اسے مزید علاج کے لیے فیصل آباد لے گئے۔

واقعہ پیراگلائیڈر کی لینڈنگ کے دوران پیش آیا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات فوری طور پر سامنے نہیں آسکیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں