جھنگ: چنیوٹ روڈ پر آرئیاں والا موڑ کے قریب ہوٹل میں فائرنگ، 18 سالہ نوجوان جاں بحق
جھنگ: چنیوٹ روڈ پر اریاں والا موڑ کے قریب ہوٹل میں فائرنگ، 18 سالہ نوجوان جاں بحق جھنگ: چنیوٹ روڈ پر کھیوہ اسڈا کے قریب اریاں والا موڑ پر ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے…

جھنگ: چنیوٹ روڈ پر اریاں والا موڑ کے قریب ہوٹل میں فائرنگ، 18 سالہ نوجوان جاں بحق
جھنگ: چنیوٹ روڈ پر کھیوہ اسڈا کے قریب اریاں والا موڑ پر ہوٹل میں کھانا کھاتے ہوئے فائرنگ کے نتیجے میں 18 سالہ نوجوان جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملنے پر قریبی ایمبولینس کو فوری طور پر روانہ کیا گیا، جبکہ پولیس کنٹرول کو بھی اطلاع دے دی گئی۔
ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے تو فائرنگ سے زخمی نوجوان کو مردہ پایا۔ جاں بحق نوجوان کی شناخت ارشاد ولد فلک شیر، عمر 18 سال، سکنہ اریاں والا موڑ، چنیوٹ روڈ جھنگ کے نام سے ہوئی۔ نوجوان کو چہرے اور پیٹ پر گولیاں لگی تھیں۔
ریسکیو 1122 کے مطابق ضروری پولیس کارروائی کے بعد لاش کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی اطلاع کے مطابق واقعے کی وجہ پرانی دشمنی بتائی گئی ہے۔ واقعے کے دیگر حقائق اور ذمہ داران سے متعلق تفصیلات پولیس کارروائی کے بعد سامنے آئیں گی۔


