سہ ملکی سیریز، پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے ہرا دیا
پاکستان نے سہ ملکی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔ راولپنڈی میں کھیلے گیے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ…

پاکستان نے سہ ملکی ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ سیریز کے دوسرے میچ میں انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی۔
راولپنڈی میں کھیلے گیے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔
جواب میں انگلینڈ کی پوری ٹیم 38.4 اوورز میں 215 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
عرفات منہاس کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ انہوں نے انسٹھ رنز بنائے اور چھ وکٹیں حاصل کیں۔


