خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروبار، ہاؤسنگ اور زراعت کا فروغ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وزیراعظموزیراعظم فیول ریلیف اسکیم کے تحت 27 ارب روپے کا ریلیف فراہم کر چکے ہیں، عطاء اللہ تارڑبھارت میں صحافت کو پابندیوں اور سنسرشپ کا سامناافغانستان پرقابض طالبان رجیم اپنے مذموم مفادات کیلئے اسلام کی گمراہ کن تشریح کررہی ہےچین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریفوزیراعظم کا پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے مسلسل سیاسی روابط کی اہمیت پر زورجھنگ پولیس کے 49 کانسٹیبلز ہیڈ کانسٹیبل کے عہدے پر ترقی پا گئے، ڈی پی او ساجد حسین اور ایس پی انویسٹی گیشن رحمان قادر نے پروموشن بیجز لگائے، ترقیاں میرٹ اور بہترین کارکردگی کی بنیاد پر دی گئیںڈپٹی کمشنر جھنگ کیپٹن (ر) عبدالرحمٰن کی ڈی سی آفس کے اہلکاروں کو عوامی خدمت میں بہتری کی ہدایت، شہریوں کو غیر ضروری دفتری چکروں سے نجات دلانے پر زور
پاکستان

چین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی مسلسل روابط، ادارہ جاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی…

چین کی علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

چیف آف آرمی اسٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطحی مسلسل روابط، ادارہ جاتی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔

انہوں نے یہ بات چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے بین الاقوامی محکمے کے وزیر لیو ہائی شینگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، جنہوں نے آج راولپنڈی میں ان سے ملاقات کی۔

فیلڈ مارشل نے دونوں ممالک کے درمیان تاریخی اور آزمودہ تعلقات کو بھی اجاگر کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں فریقوں نے باہمی دلچسپی کے امور، خطے اور عالمی سلامتی کی موجودہ صورتحال اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

چینی وزیر لیو ہائی شنگ نے علاقائی امن و استحکام کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا اور پاک چین دیرینہ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں