خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہاقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوریحکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلالمردوں کا انڈر 19 ایشیا کپ 2026 : سری لنکا نے ملائشیا کو نو وکٹوں سے ہرا دیااے سی سی انڈر 19 ایشیا کپ آج عمان میں شروع ہوگاایران میں غیر قانونی اور جرائم پیشہ افغان پناہ گزینوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاریشمالی کوریا کا نئے ڈیزائن کے فضائی دفاعی میزائل نظام کا تجربہفیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور
معیشت

حکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلال

خزانے کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مالی معاونت کے حصول میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے…

حکومت چھوٹے، درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو سہولتیں فراہم کرنے کیلئے کام کر رہی ہے: بلال

خزانے کے وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے کہا ہے کہ حکومت چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کو مالی معاونت کے حصول میں درپیش رکاوٹیں دور کرنے اور انہیں سہولتیں فراہم کرنے کے لیے کام کر رہی ہے۔

انہوں نے آج اسلام آباد میں سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ایک کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات کی طویل مدتی ترقی میں مدد کے لیے ایک مالیاتی سہولت تیار کی گئی ہے۔

اس سہولت کے تحت برآمد کنندگان مشینری اور آلات کی خریداری کے لیے پہلے دو سال دو فیصد اور اگلے آٹھ سال پانچ فیصد شرح سود پر قرض حاصل کر سکتے ہیں۔

وزیر مملکت نے کہا کہ برآمدی سہولت سکیم سے بھی استفادہ کیا جا سکتا ہے جس کے تحت برآمد کنندگان ڈیوٹی ادا کیے بغیر خام مال درآمد کر سکتے ہیں۔

بلال اظہر کیانی نے پائیدار اور جامع اقتصادی ترقی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس مقصد کے حصول اور معاشی اتار چڑھا ئو سے بچنے کیلئے برآمدات میں اضافہ ضروری ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں