اقتصادی رابطہ کمیٹی کی مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے 380 ارب روپے کی منظوری
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے تقریباً تین سو اسی ارب روپے کی منظوری دی ہے۔ آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس…

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مختلف وزارتوں اور ڈویژنز کے لیے تقریباً تین سو اسی ارب روپے کی منظوری دی ہے۔
آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں کمیٹی نے اہم آبی ڈھانچے کی ترقی اور جاری منصوبوں پر عملدرآمد میں پیش رفت کے لیے دو سو پچھتر ارب روپے کی منظوری دی۔
اس کے علاوہ کمیٹی نے وزیراعظم کی یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون اسکیم کے قرضوں کی مختلف سطحوں اور بینک ریٹ میں مجوزہ تبدیلی کی بھی اجازت دے دی۔
کمیٹی نے کیمرے والے سمارٹ چشموں کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی بھی منظوری دی۔
کمیٹی نے صوبائی حکومتوں اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری کو سفارش کی کہ وہ ان آلات کے استعمال کو ایک نظام کے تحت لانے کیلئے کام کی جگہ سے متعلق مناسب ضابطے تیار کریں۔


