خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پاکستان، برطانیہ کا انسداد دہشت گردی، منشیات اور سائبر جرائم کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاقوزیراعظم کی ملک بھر میں انٹرنیٹ کی دستیابی اور ٹیکنالوجی تک آسان رسائی یقینی بنانے کی ہدایتریسکیو 1122 جھنگ کے تمام اسٹیشنز پر اہلکاروں کے ماہانہ فزیکل فٹنس ٹیسٹ، ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے جسمانی استعداد کا جائزہ لیا گیااے ڈی سی (انفورسمنٹ) رب نواز چدھڑ کا چنڈ بھروانہ میں چھاپہ، فصلوں کی باقیات جلانے پر ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکممولانا فضل الرحمنٰ کے خلاف ہرزہ سرائی اور سینیٹر کامران مرتضیٰ کے گھر پر مسلح افراد کا دھاوا شرمناک ہے، شہباز احمد گجر ایڈووکیٹجھنگ میں انسدادِ سموگ مہم تیز، زگ زیگ ٹیکنالوجی کی خلاف ورزی کرنے والے بھٹوں، فصلوں کی باقیات جلانے اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم،ڈپٹی کمشنرجھنگ میں تین ٹریفک حادثات میں 10 افراد زخمی، گھریلو تلخ کلامی پر بھائی کی فائرنگ سے 18 سالہ بہن بھی زخمیالیکشن کمیشن کا پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا پہلا مرحلہ سات فروری کو کرانے کا فیصلہ
جھنگ

جھنگ میں تین ٹریفک حادثات میں 10 افراد زخمی، گھریلو تلخ کلامی پر بھائی کی فائرنگ سے 18 سالہ بہن بھی زخمی

جھنگ: ضلع جھنگ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد…

جھنگ میں تین ٹریفک حادثات میں 10 افراد زخمی، گھریلو تلخ کلامی پر بھائی کی فائرنگ سے 18 سالہ بہن بھی زخمی

جھنگ: ضلع جھنگ کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات اور فائرنگ کے واقعات میں بچوں سمیت 11 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا۔

بھکر روڈ پر اڈہ ملکانہ موڑ کے قریب موٹرسائیکل کا ٹائر پھٹنے سے حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 40 سالہ محمد عرفان، ان کی 11 سالہ بیٹی رقیہ بی بی اور 9 سالہ بیٹے عبدالرحمان زخمی ہو گئے۔ تینوں کا تعلق کوٹلی باقر شاہ، تحصیل 18 ہزاری سے ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال 18 ہزاری منتقل کر دیا۔

دوسرا حادثہ فیصل آباد روڈ پر آر ایچ سی موچی والا کے قریب موٹر سائیکل رکشہ اور وین کے درمیان تصادم کے باعث پیش آیا جس میں پانچ افراد زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں 8 سالہ جویریہ، 6 سالہ ردا فاطمہ، 10 سالہ راحیلہ، 8 سالہ ردا فاطمہ اور 18 سالہ عثمان شامل ہیں، جن کا تعلق چک نمبر 183 فیصل آباد روڈ جھنگ سے بتایا گیا ہے۔ ریسکیو ٹیم نے تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا۔

ادھر شورکوٹ سے عبدالحکیم انٹرچینج کی جانب موٹروے M-4 پر تیز رفتار ویگو ڈالے کا ٹائر پھٹنے سے گاڑی الٹ گئی، جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 نے ایمبولینس روانہ کی، تاہم ایک زخمی کو موٹروے پولیس کی ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا جا رہا تھا جبکہ دوسرے زخمی کو ریسکیو اہلکاروں نے ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

دوسری جانب تحصیل احمد پور سیال کے علاقے پیر عبدالرحمان میں معمولی تلخ کلامی پر بھائی کی مبینہ فائرنگ سے 18 سالہ بہن اقصیٰ مائی دختر محمد اقبال زخمی ہو گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمی لڑکی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال احمد پور سیال منتقل کر دیا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں