پاکستان ریلوے نے آمدن میں تاریخی 100 ارب روپے کا سنگ میل عبور کر لیا: حنیف عباسی
وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ایک سو ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کرکے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔ انہوں…

وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے نے اپنی تاریخ میں پہلی بار ایک سو ارب روپے سے زائد آمدن حاصل کرکے ایک تاریخی سنگ میل عبور کیا ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج اسلام آباد میں وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری سے ملاقات کے دوران کیا۔
وزیرپارلیمانی امور کو محکمے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے رواں مالی سال کے دوران ایک سو ساٹھ ارب روپے کی آمدن کا ہدف حاصل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


