صارفین کو چینی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے سے بچانا حکومت کی ترجیح ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ صارفین کو چینی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے سے بچانا وفاقی حکومت کی ترجیح…

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے اس بات پر زور دیا ہے کہ کسانوں کے مفادات کے تحفظ کے ساتھ ساتھ صارفین کو چینی کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے سے بچانا وفاقی حکومت کی ترجیح ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں اضافی چینی کی برآمد سے متعلق کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
نائب وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ پرچون قیمتوں کی کڑی نگرانی کریں، وافر مقدار میں فراہمی کو یقینی بنائیں اور وفاقی و صوبائی حکومتوں کے درمیان رابطوں کو مزید مضبوط بنائیں۔


