ترکی میں پاکستان کے پہلے ملجم جہاز پی این ایس بابر کی کمیشنگ کی تقریب
پاکستان نیوی کے پہلے ملجم جہاز پی این ایس بابر کی کمیشننگ کی تقریب 23 ستمبر کو استنبول نیول شپ یارڈ ترکی میں منعقد ہوئی۔وزیر قومی دفاع ترکی جناب یاار گلر اور پاکستان کے…

پاکستان نیوی کے پہلے ملجم جہاز پی این ایس بابر کی کمیشننگ کی تقریب 23 ستمبر کو استنبول نیول شپ یارڈ ترکی میں منعقد ہوئی۔وزیر قومی دفاع ترکی جناب یاار گلر اور پاکستان کے وزیر دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ترک وزیر دفاع نے پاکستان اور ترکی کے برادرانہ تعلقات کو مثالی قرار دیا اور دفاعی پیداوار کے شعبے میں مزید تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔انہوں نے نیول شپ یارڈاستنبول اور ترکش فرم (اے ایس ایف اے ٹی)کی کوششوں اور قابل ذکر کام کو سراہا۔انہوں نے ترکی میں حالیہ تباہ کن زلزلوں کے دوران غیر معمولی تعاون پر حکومت پاکستان اور پاک بحریہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ اپنے خطاب کے دوران پاکستان کے وزیر دفاع نے اس منصوبے کو کامیاب بنانے کے لیے مشترکہ کوششوں پر وزارت دفاعی پیداوار پاکستان، وزارت قومی دفاع ترکی اور ترکش کمپنی (اے ایس ایف اےٹی)اور پاک بحریہ کے تعاون کو سراہتے ہوئے مبارکباد پیش کی اور مزیدتعاون جاری رکھنے پر ااتفاق کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے تاریخی رشتوں کی وجہ سے پاکستان اور ترکی کے تعلقات منفرد ہیں، اس لیے مستقبل میں بھی تعاون جاری رہے گا۔ اس موقع پر پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے اس بات پر زور دیا کہ جدید ترین ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس جہاز پی این ایس بابر خطے میں امن بر قرار رکھنے میں کلید ی کردار اد کرے گا۔ایڈمرل نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں کے مطابق پاک بحریہ نے پلیٹ فارمز کو مقامی بنانا اپنایا ہے اور اس لیے برادر ملک ترکی کے تعاون سے جدید جنگی جہازوں کی تعمیر دیکھ کر بہت اطمینان ہوتا ہے۔ پی این ملجم کلاس جہاز تکنیکی طور پر جدید اور جدید ترین سطحی پلیٹ فارم ہیں جو پاکستان نیوی کے لیے تعمیر کیے جا رہے ہیں۔ بحری جہاز جدید ترین کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹمز بشمول جدید ہتھیاروں اور سینسرز سے لیس ہوں گے۔ وزارت دفاعی پیدوارپاکستان اور میسرز اےایس ایف اے ٹی کے درمیان پاکستان کے لیےملجم 04 جہازوں کی تیاری کا معاہدہ 2018میں طے پایا تھا ۔منصوبے کے تحت، دو جہاز استنبول نیول شپ یارڈ میں تیاری کے مراحل میں ہیں۔ تقریب میں ترکی، پاکستان کے اعلیٰ سطح کے معززین،استنبول شپ یار ڈ اور کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس کے حکام نے شرکت کی۔


