خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
متفرق

جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر ایک ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی فرائض سرانجام دینگے۔ملک طارق محبوب

ڈی پی او ملک طارق محبوب کے احکامات پر جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل، سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا , 1 ہزار سے زائد پولیس افسران…

جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر ایک ہزار پولیس اہلکار سیکورٹی فرائض سرانجام دینگے۔ملک طارق محبوب

ڈی پی او ملک طارق محبوب کے احکامات پر جشن میلاد النبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل، سکیورٹی پلان جاری کر دیا گیا , 1 ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ملک طارق محبوب کی ہدایات کے مطابق جشن عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔12 ربیع الاول کو ضلع بھر میں 64 جلوس و ریلیاں اور 31 محافل میلادالنبیﷺ منعقد ہوں گی،جس پر 1 ہزار سے ذائد پولیس افسران اور جوان سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے ۔ ڈی پی او ملک طارق محبوب کی ہدایات پر جشن عید میلا دالنبی ﷺ کے حوالے سے جلوس کے روٹس کا از سرنو جائزہ لینے کے بعد سخت سیکیورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے ۔سرکل اور تمام تھانہ جات کی سطح پر افسران نے جشن عید میلادالنبی ﷺ جلوس کے منتظمین سے میٹنگز کا انعقاد بھی کیا . ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جشن عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر اہم شاہراہوں پر ایلیٹ فورس ، شاہین اسکواڈز اور موبائل تھانہ جات موثر گشت کو یقینی بنائیں گے ۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی ڈیوٹی بھی لگائی جائے گے ، ٹریفک کا نظام بلاتعطل رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک سٹاف ڈی ایس پی ٹریفک کی زیر نگرانی فرائض سرانجام دیں گے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ مرتب شدہ سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور شہریوں کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات عمل میں لائے جائیں گے ۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں