سائیکوپ، نیکٹا اور این ڈی ایف کے اشتراک سے سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے موضوع پر دوروزہ تربیتی ورکشاپ
جھنگ:سوشل یوتھ کونسل آف پیٹریاٹس سائیکوپ نے نیکٹا اور این ڈی ایف کے اشتراک سے سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ تربیتی…

جھنگ:سوشل یوتھ کونسل آف پیٹریاٹس سائیکوپ نے نیکٹا اور این ڈی ایف کے اشتراک سے سماجی ہم آہنگی کے فروغ کے موضوع پر مقامی ہوٹل میں دوروزہ تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ تربیتی نشست کو کامیاب کرانے میں نیشنل کاؤنٹر ٹیر رزم اتھارٹی “نیکٹا”اور نیشنل ڈائیلاگ فورم(این ڈی ایف) نے تکنیکی معاونت فراہم کی۔ تربیتی کورس میں سہولت کاری کے فرائض کلیم اللہ قائم خانی نے شرکاء نے انجام دیئے۔
منعقدہ تربیتی کورس کا مقصد شرکاء کو تنازع کے اسباب، بحران کا انتظام اور ریڈیکلائزیشن کی ابتدائی علامات کی شناخت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ نشست میں شرکاء کو تربیت دی گئی کہ وہ اپنے علاقوں میں امن کے سفیر کے طور پر کیسے کام کر سکتے ہیں. معاشرے میں شدت پسند،عدم برداشت،انتہاء پسند،نفرت انگیز روایوں کے خاتمہ کےلئے نوجوانوں کی نشاندہی اور ان کے ساتھ اعتماد کی فضا قائم کرنے کے طریقہ کار اور سماجی،مذہبی،سیاسی ہم آہنگی کے فروغ کے طریقے کار پر تفیصل سے گفتگو کی گئی۔
تربیتی کورس میں شرکاء کو تنازعات کے حل، بحران سے بچنے کے انتظام کی مہارتوں اور کمیونٹی میں ارلی وارننگ سسٹمز کے متعلق بھی بتایا گیا۔ تربیتی نشست میں ان مسائل کے حل کےلئے کمیونٹی ایڈوائزری گروپ تشکیل دیا گیا.اس گروپ میں 30 اراکین شامل ہیں (15 مرد اور 15 خواتین)۔ اس گروپ نے سفیر امن بننے کی تربیت حاصل کی۔اس کا بنیادی مقصد 200 متاثرہ نوجوانوں (100 لڑکے اور 100 لڑکیوں) کی نشاندہی اور ان کو پر امن شہری بنانے کے لئے سائیکوپ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ اپنے معاشروں میں امن قائم رکھ سکیں۔ تربیتی نشست کا بنیادی مقصد سائیکوپ کے ساتھ ملکر نوجوان لڑکے لڑکیوں کے شدت پسند روایوں کے خاتمہ اور ان کو پر امن شہری بنانے کے لئے سائیکوپ کے ساتھ مل کر کام کرنا ہو گا جس کی وجہ سے ممکنہ حد تک امن و امان قائم ہو سکے۔سائیکوپ کی طرف سے ضلع جھنگ میں نوجوانوں کےلئے دو سالوں کے دوران 24 امن اجلاس اور فالواپ ملاقاتوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس کمیونٹی مشاورتی گروپ کے اراکین نے دو روزہ تربیتی سیشنز میں شامل ہو کر امن کے سفیر کے طور پر کام کرنے کی مہارت حاصل۔تربیتی کورس کے اختتام پر شرکاء میں سفیر امن سرٹیفیکیٹ تقسیم کئے۔


