دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل کا نوجوان تاجروں کی حمایت کرنے کا عزم
دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریسیا سکاٹ لینڈ نے نوجوان تاجروں کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے آج(بدھ) اسلام آباد میں نوجوان تاجروں میں ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے…

دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریسیا سکاٹ لینڈ نے نوجوان تاجروں کی حمایت کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
انہوں نے آج(بدھ) اسلام آباد میں نوجوان تاجروں میں ایوارڈز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے پاکستانی نوجوان تاجروں کے کردار کو انتہائی قیمتی قرار دیا۔
اس موقع پر دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل نے وزیراعظم کے نوجوانوں کے پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد کے ہمراہ نوجوان تاجروں میں ایوارڈز تقسیم کئے۔


