حکومتی پالیسیوں کی بدولت معیشت درست میں گامزن ہے،عقیل ملک
قانونی امور کے بارے میں حکومتی ترجمان بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی اشاریے میں مثبت رجحان ہے۔ اسلام آباد میں آج(بدھ) ایک نیوز کانفرنس سے خطا…

قانونی امور کے بارے میں حکومتی ترجمان بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ حکومتی پالیسیوں کے نتیجے میں معاشی اشاریے میں مثبت رجحان ہے۔
اسلام آباد میں آج(بدھ) ایک نیوز کانفرنس سے خطا ب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فچ درجہ بندی اور آئی ایم ایف پروگرام کا جاری رہنا اس بات کا عکاس ہے کہ معیشت درست سمت میں گامزن ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں ملک میں جمہوریت کے فروغ کیلئے مذاکرات جاری رکھنے پر متفق ہیں تاہم پاکستان تحریک انصاف ملک میں بد نظمی اور افراتفری پھیلا رہی ہے۔
صنعت و تجارت کے بارے میں وزیر اعظم کے رابطہ کار رانا احسان افضل خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم ملکی معیشت میں بہتری کے لئے سخت محنت کررہے ہیں۔


