حکومت کاسمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، بجلی چوری کے خلاف کریک ڈاؤن جاری
حکومت پاکستان نے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، اور بجلی چوری کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث یہ اقدامات، یکم…

حکومت پاکستان نے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے سمگلنگ، ذخیرہ اندوزی، اور بجلی چوری کے خلاف ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کے باعث یہ اقدامات، یکم ستمبر 2023 سے نافذ العمل ہیں جن کے نتیجے میں بہت سی گرفتاریاں اور اربوں روپے کی وصولیاں کی گئیں انسداد سمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر 3,249 میٹرک ٹن کھاد کی سمگلنگ نا کام بنائی گی اور اس کی غیر قانونی نقل و حرکت پر قابو پایا گیا۔
اسی طرح حکام نے ضروری اشیائے خوردونوش کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سمگلروں سے 361 میٹرک ٹن گندم اور آٹا ضبط کیاگزشتہ گیارہ ماہ کے دوران 34,731 میٹرک ٹن چینی ضبط کی گئی، جس کی بدولت چینی سے غیر قانونی طور پر منافع خوری کا تدارک ممکن ہواکپڑے کے 149,710 تھان ضبط کیے گئے، جس سے ٹیکسٹائل کی بلیک مارکیٹ پر قابو پانے میں مدد ملی۔


