خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
جھنگ: موچیوالا کے چک نمبر 441 میں مبینہ فائرنگ کی ویڈیو پر ڈی پی او ساجد حسین کا نوٹس، پولیس نے 6 ملزمان حراست میں لے لیے، دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاریجھنگ: ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) عبدالرحمن کا ضلعی محکموں کے اجلاس اور شہر کے مختلف علاقوں کے اچانک دوروں میں ترقیاتی منصوبوں، صفائی آپریشن، سیوریج اور ہسپتال کی سہولیات کا جائزہ، بروقت تکمیل اور عوامی خدمات بہتر بنانے کی ہدایتجھنگ: ڈی پی او ساجد حسین کی زیرِ صدارت ٹریفک پولیس اجلاس، ٹریفک کی روانی بہتر بنانے، حادثات کی روک تھام اور کرپشن میں ملوث اہلکاروں کے سخت احتساب کی ہدایتجھنگ میں یوتھ کلائمیٹ کانفرنس، 100 سے زائد طلبہ کی شرکت، دریائے چناب میں سیلاب، شدید گرمی، فضائی آلودگی اور کسانوں کے مسائل پر گفتگو، سفارشات نیشنل یوتھ اسٹیٹمنٹ 2026 میں شامل کی جائیں گینائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
سیاست

سلامتی کونسل کی رپورٹ سے افغانستان میں ” فتنہ الخوارج” کے ٹھکانوں کی موجودگی کی تائید ہوگئی،دفترخارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تازہ ترین رپورٹ سے پاکستان کے اس موقف کی تائید ہوتی ہے کہ افغانستان میں '' فتنہ الخوارج'' کالعدم ٹی ٹی پی…

سلامتی کونسل کی رپورٹ سے افغانستان میں ” فتنہ الخوارج” کے ٹھکانوں کی موجودگی کی تائید ہوگئی،دفترخارجہ

دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی تازہ ترین رپورٹ سے پاکستان کے اس موقف کی تائید ہوتی ہے کہ افغانستان میں ” فتنہ الخوارج” کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشت گرد گروپوں کے ٹھکانے اور پناہ گاہیں موجود ہیں۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ اس رپورٹ میں یہ نقطہ بھی موجود ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی علاقے کے لئے زیادہ بڑا خطرہ اور دیگر دہشت گرد گروپوں کیلئے سرپرست تنظیم ہوسکتی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی رپورٹ نشاندہی کرتی ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے کارندوں اور نئے بھرتی ہونیوالوں کو افغانستان میں تربیت دی جارہی ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے افغانستان پرزور دیا کہ وہ فتنہ الخوراج سمیت دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوری، موثر اور ٹھوس کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان اس بات کو یقینی بنائے کہ اس کی سرزمین پاکستان کے اندر دہشت گردانہ سرگرمیوں کیلئے استعمال نہ ہو۔

حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کی ایران میں شہادت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ خود مختار ریاستوں کے اندر کسی کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون اور عالمی اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کو اپنے اقدامات اور خلاف ورزیوں پر ہر صورت قابل احتساب بنانا چاہیے۔

 ترجمان نے بھارت پرزوردیا کہ وہ پانچ اگست دو ہزار انیس کے بعد اٹھائے گئے اپنے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات واپس لے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو تنازع جموں و کشمیر کے پر امن حل کے لئے سا زگار ماحول پیدا کرنے کے لئے ضروری اقدامات کرنے چاہئیں۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں