برآمدات پر مبنی معیشت ہی ملکی ترقی کا قابل عمل حل ہے، احسن
وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صرف برآمدات پر مبنی معیشت ہی ملکی ترقی کا قابل عمل حل ہے۔ انہوں نے آج(ہفتہ) کو ایکسپو سینٹر لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے…

وزیرمنصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ صرف برآمدات پر مبنی معیشت ہی ملکی ترقی کا قابل عمل حل ہے۔
انہوں نے آج(ہفتہ) کو ایکسپو سینٹر لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ برآمدات کا فروغ اقتصادی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی ساختہ مصنوعات کی تیاری اور انہیں دنیا بھر میں فروغ دینا حکومت کی ترجیح ہے۔
احسن اقبال نے کہاکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری پاکستان کیلئے چین کا تحفہ ہے اور اس سے فائدہ اٹھا کر ہم ترقی اور خوشحالی کی منزل حاصل کرسکتے ہیں۔


