سی پیک کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے، وزیراعظم
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔ وہ آج(اتوار) کو لاہور میں صحافیوں کے سات رکنی وفد سے گفتگو کر رہے…

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے دوسرے مرحلے پر تیزی سے عملدرآمد جاری ہے۔
وہ آج(اتوار) کو لاہور میں صحافیوں کے سات رکنی وفد سے گفتگو کر رہے تھے جو چائنہ پبلک ڈپلومیسی ایسوسی ایشن کی دعوت پر چین کا دورہ کر کے پاکستان واپس پہنچا تھا۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہ اپنے بیجنگ کے حالیہ دورے کے بعد چین کے ساتھ کئے گئے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر پیشرفت کی ذاتی طور پر نگرانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چینی ماہرین کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی سلامتی یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ اقدامات کئے جا رہے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین جیسے دوست ملک کے ساتھ دیرینہ تعلقات پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔


