پاکستان اور ترکیہ کا دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے ،سرمایہ کاری میں تعاون پر اتفاق
پاکستان اور ترکئے نے دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید فرو غ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں پاک ترکئے دوطرفہ سیاسی مشاورت…

پاکستان اور ترکئے نے دوطرفہ تجارت کا حجم بڑھانے اور سرمایہ کاری میں تعاون کو مزید فرو غ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں پاک ترکئے دوطرفہ سیاسی مشاورت کے ساتویں اجلاس میں کیا گیا۔
سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی اور ترکئے کے نائب وزیر خارجہ نوح یلماز نے اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔
فریقین نے پاکستان اور ترکئے کے درمیان دوطرفہ تعاون کے تمام پہلوؤں کا تفصیل سے جائزہ لیا جن میں سیاسی تعلقات’ تجارت و سرمایہ کاری ‘ توانائی ‘ سلامتی و دفاع’ انفارمیشن ٹیکنالوجی’ ثقافت و سیاحت
تعلیم اورقونصلر امور شامل ہیں۔
کثیرالجہتی اور علاقائی فورم پر پاکستان اور ترکئے کے تعاون اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور کابھی جائزہ لیا گیا۔
فریقین نے غزہ میں اسرائیل کی جاری جنگ اورفلسطینی عوام کی نسل کشی پر شدید تشویش کا بھی اظہار کیا اور فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔
ترکئے کے وفد نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار سے بھی ملاقات کی۔


