جاپان کی موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تین منصوبوں کیلئے فنڈز فراہم کرنے کی پیشکش
خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے آبادی اور ترقی کے بارے میں ایشین پارلیمنٹیرینز فورم کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں اسلام آباد اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیہ کے…

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تعاون سے آبادی اور ترقی کے بارے میں ایشین پارلیمنٹیرینز فورم کا اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں اسلام آباد اعلامیہ جاری کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق جاپان کے وزیر مملکت نے پاکستان کے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق تین منصوبوں کیلئے فنڈ فراہم کرنے کی پیشکش کی۔
جاپان کے وزیر مملکت نے یہ یقین دہانی بھی کرائی کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث آفات سے نمٹنے کے لئے عالمی بینک سے فنڈز حاصل کرنے میں پاکستان کی مدد کرے گا۔
آبادی اور ترقی کے بارے میں ایشین پارلیمنٹیرینز فورم نے اپنی ایگزیکٹو کونسل میں پاکستان کو نشست دینے پر رضا مندی کا بھی اظہار کیا۔
طیہ اعلان خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی عالمی سطح پر پاکستان کو فروغ دینے کی کوششوں کا مظہرہے۔


