دریائے چناب کا سیلابی ریلا آج رات یا کل صبح جھنگ پہچنے گا ،ترجمان ضلعی حکومت
1 لاکھ 40 ہزار 1 سو 93 کیوسک سیلابی پانی کا ریلا چنیوٹ پل سے جھنگ کی جانب آرہا ہے، ضلعی حکومت کے مطابق چنیوٹ سے دریائے چناب میں آنے والا سیلابی ریلا آج…

1 لاکھ 40 ہزار 1 سو 93 کیوسک سیلابی پانی کا ریلا چنیوٹ پل سے جھنگ کی جانب آرہا ہے، ضلعی حکومت کے مطابق چنیوٹ سے دریائے چناب میں آنے والا سیلابی ریلا آج رات گئے یا کل صبح تک جھنگ پہچنے گا۔ اس وقت ہیڈ تریموں پر پانی کی آمد 48 ہزار 3 سو90 کیوسک ہے جب کے اخراج 38 ہزار 290 کیوسک ہے ۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق سیلاب سے ممکنہ طور پر متاثر ہونے والے سیلابی علاقوں کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ،تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو مکمل طور پر تیار رہنے کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں، ریسکیو 1122 کے کی جانب سیلاب سے نمبٹے کے لئے کشتیاں اور دیگر سازو سامان ممکنہ سیلابی علاقوں میں پہنچا دیا گیا ہے۔ ضلعی حکومت کے ترجمان کے مطابق ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد عمیر نے تمام صورت حال کا جائزہ لے رہے ہیں اور آج انہوں نے بارش کے پانی کی نکاسی کاجائزہ لیا اور تمام ڈسپوزل پر کام کا معائنہ کیا ، ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے موضع حسنانہ میں سڑک میں کٹ پڑ جانے مقام کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ محکموں کو فوری طور مرمت کے احکامات جاری کئے۔


