خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
نائب وزیراعظم کا برآمدات بڑھانے کے لیے مربوط حکومتی تعاون کے عزم کا اعادہحکومت کا ایس ایم ایز کی برآمدی مالی معاونت تک رسائی بہتر بنانے کے عزم کا اعادہسہ ملکی کرکٹ سیریز: انگلینڈ نے سری لنکا کو 55 رنز سے ہرا دیانگہداشت اور معاونت کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہےمودی حکومت کی ناقص قانون سازی کے باعث بھارت عالمی سطح پر جرائم پیشہ نیٹ ورکس کا گڑھ گیاسینیٹ میں آبادی میں تیزی سے اضافے پر قابو پانے سے متعلق قرارداد منظوروزیرِ اعظم نے لاہور اور کراچی ہوائی اڈوں کی ماسٹر پلان کے تحت توسیع کی منظوری دے دیجھنگ: ڈی ٹی او مسعود احمد کا تیز رفتاری، زائد کرایوں اور اوورلوڈنگ پر سخت کارروائی کا انتباہ، غیر قانونی اڈوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی ہدایت
ماحولیات

موسمیاتی چیلنجز،پاکستان،برطانیہ کا دوطرفہ تجربات سے استفادہ پر اتفاق

 پاکستان اور برطانیہ نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے دوطرفہ تجربات سے استفادہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور…

موسمیاتی چیلنجز،پاکستان،برطانیہ کا دوطرفہ تجربات سے استفادہ پر اتفاق

 پاکستان اور برطانیہ نے موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے دوطرفہ تجربات سے استفادہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ اتفاق رائے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر نواز شریف کی مری میں ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات کے دوران موسمیاتی تبدیلی، تعلیم اور صحت سمیت مختلف اہم امور پر غور کیا گیا۔ نہوں نے پنجاب کے طلبہ کیلئے برطانیہ کی بہترین یونیورسٹیوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے مواقع بڑھانے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔

مریم نواز نے پنجاب کے ان اقدامات کو بھی اجاگر کیا جن کا مقصد ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنا اور پولیس اور انتظامیہ کی نگرانی کے نظام کے ذریعے نظم و نسق کو بہتر بنانا ہے۔

انہوں نے ڈیجیٹل پنجاب سے متعلق امور اور خطے میں شمسی توانائی پینلز کے منصوبوں میں پیشرفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

مریم نواز شریف نے برطانوی اداروں کو لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی منصوبے میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اور صوبے میں آئی ٹی یونیورسٹیوں کے قیام میں برطانوی تعاون کا خیرمقدم کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب ڈیجیٹلائزیشن کے ایک نئے دور میں داخل ہو رہا ہے اور لاہور کا ٹوئن ٹاورز منصوبہ تکمیل کے قریب ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں