پنجاب فوڈاتھارٹی نے 111فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 23کو 1لاکھ 64ہزار سے زائد جرمانے اور 2 فوڈ پوائنٹس بند کردیئے
ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایات پر پنجاب فوڈاتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کیخلاف شکنجہ سخت، ایک دن میں لگاتار کارروائیاں 111فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 23کو 1لاکھ 64ہزار سے زائد کے جرمانے عائد، 2…

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایات پر پنجاب فوڈاتھارٹی کا صحت دشمن عناصر کیخلاف شکنجہ سخت، ایک دن میں لگاتار کارروائیاں
111فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، 23کو 1لاکھ 64ہزار سے زائد کے جرمانے عائد، 2 فوڈ پوائنٹس بند
400لٹر ملاوٹی دودھ، 24لٹر ایکسپائر بیورجز سمیت دیگر اشیاء تلف
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی کی جعلساز مافیا کے خاتمے کے لیے مسلسل کارروائیاں
علی الصبح ناکہ بندیوں اور ملک شاپس کی چیکنگ کے دوران 16500 لٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی۔
سٹی ایریا میں موجود ریسٹورنٹس میں قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں پائی گئیں۔
ناقص آئل میں فرائنگ، صفائی کے ناقص حالات، کیڑے مکوڑوں کی بہتات پائی گئی۔
انتہائی لازم آئل تبدیلی ریکارڈ، ملازمین کے میڈیکل اور ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے۔
معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے صوبہ بھر میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت کارروائیاں کر رہی ہیں۔
شہروں کے داخلی راستوں پر ناکہ بندی کر کے دودھ ،گوشت اور ہر قسم کی خوراک کو چیک کیا جا رہا ہے ۔
فارم سے صارف تک خوراک کی تیاری کے تمام مراحل کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔
ممنوعہ یا نان فوڈ گریڈ اجزاء کا خوراک میں استعمال سنگین جرم ہے۔
شہری لیبل پڑھنے کی عادت بنائیں، خوراک کے چناؤ میں محتاط رہیں، ہمیشہ غذائیت سے بھرپور خوراک کا انتخاب کریں


