گزشتہ ایک ماہ کے دوران پولیس نے 75 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد، 96 اشتہاری مجرمان جبکہ 42 عدالتی مفروران گرفتار کیا
جھنگ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ ماہ اگست میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 75 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے…

جھنگ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ۔ ماہ اگست میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 75 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا ۔ 6 چور و ڈکیت گینگز کے 15 ملزمان کو گرفتار کرکے 30 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔ منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کے نتیجہ میں 72 مقدمات کا اندراج کیا گیا ، ملزمان سے ایک کلوگرام سے زائد ہیروئن ، 23 کلو گرام چرس جبکہ 710 لیٹر شراب برآمد کی گئی ۔ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف 62 مقدمات کا اندراج کیا گیا ، ملزمان سے 02 رائفل ، 03 بندوق ، 58 پسٹل جبکہ 159 کارتوس برآمد کئے گئے ۔ جعلی نمبر پلیٹ کے استعمال پر 02 مقدمات ، کرایہ داری ایکٹ کے 02 مقدمات ، ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت 36 مقدمات کا اندراج کیا گیا ۔ ماہ اگست میں 96 اشتہاری مجرمان جبکہ 42 عدالتی مفروران کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ، بجلی چوری کے خلاف کاروائی کے نتیجہ میں رواں سال 673 مقدمات کا اندراج کرکے 527 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔ ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ شہریوں کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے ۔ جھنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک کردار ادا کررہی ہے ۔ پولیس افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے بلاتفریق کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے ۔


