خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

پولیس کی کوششوں کا ثمر ، نوزائیدہ مغوی بچہ بازیاب ، خواتین ملزمان سمیت 7 گرفتار

پولیس کی کوششوں کا ثمر ، نوزائیدہ مغوی بچہ بازیاب ، خواتین ملزمان سمیت 7 گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر453 ج ب علاقہ تھانہ موچی والا میں نوزائیدہ بچے کے اغواء کا…

پولیس کی کوششوں کا ثمر ، نوزائیدہ مغوی بچہ بازیاب ، خواتین ملزمان سمیت 7 گرفتار

پولیس کی کوششوں کا ثمر ، نوزائیدہ مغوی بچہ بازیاب ، خواتین ملزمان سمیت 7 گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق چک نمبر453 ج ب علاقہ تھانہ موچی والا میں نوزائیدہ بچے کے اغواء کا واقعی پیش آیا۔بچے کی والدہ عاصمہ بی بی جو کہ والد کی وفات پر میکے میں تھی۔مورخہ 30/31 اگست کی درمیانی شب عاصمہ بی بی نے بچے کو غائب پایا، شور کرنے پر سب رشتہ دار اکٹھے ہوگئے، بچے کی تلاش کی گئی جس کے بارے کچھ معلوم نہ ہوسکا۔ میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ایس پی انوسٹی گیشن جاوید اقبال چدھڑ کا کہنا تھا کہ وقوعہ کی رات عاصمہ بی بی کی قریبی رشتہ دار رانی بی بی کچھ دیر بعد مشکوک طور پر غائب ہوگئی اور اسکی دو دوست خواتین شہناز بی بی اور ناصرہ بی بی پر شک کی بنا پر مدعی مقدمہ تنویراحمد کی مدعیت میں تین کس خواتین ملزمان کے خلاف تھانہ موچی والا میں مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا۔پولیس تھانہ موچی والا نے خواتین ملزمان کو گرفتار کرکے مغوی نومولود کو بازیاب کروایا ۔ ملزمہ رانی بی بی ، شہناز اختر اور ناصرہ بی بی نے انکشاف کیا کہ ہم نے کلثوم بی بی، نذر عباس اور علی حسن کی وساطت سے حبیب خانوآنہ اور نذیراں بی بی کو بچہ مبلغ دو لاکھ روپے میں فروخت کیا ہے ۔ مقدمہ ہذا میں پانچ خواتین سمیت سات ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں نذر عباس ، علی حسن ، رانی بی بی ، شہناز اختر ، ناصرہ بی بی ، کلثوم اور نذیراں بی بی شامل ہیں ۔گرفتار ملزمان سے مبلغ دو لاکھ روپے بھی برآمد کئے گئے ہیں۔ ایس پی انوسٹی گیشن کا مزید کہنا تھا کہ ڈی ایس پی صدر سرکل ظہور احمد مگسی، انچارج سی آئی اے انسپکٹر امان اللہ قمراور انکی ٹیم اور تفتییشی آفیسر سب انسپکٹر علی رضا کی سخت محنت اور کاوش سے نوزائیدہ بچے کی بازیابی پر تمام پولیس افسران کو شاباش دی جاتی ہے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں