خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
سیف سٹی جھنگ کا ورچوئل بلڈ بینک فعال، 5 ہزار سے زائد خون کے عطیہ دہندگان رجسٹرڈ، 700 ضرورت مند افراد کو ڈونرز فراہمجھنگ پولیس کا اہم اقدام سٹریٹ کرائم کی روک تھام کے لیے ریسکیو شاہین اسکواڈ کو جدید وائرلیس فونز فراہم کر دیئےجھنگ: محلہ لدھن شاہ میں خستہ حال دیوار کی مرمت کے دوران گرنے سے مزدور جاں بحقیوم سیاہ: کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ضلع کونسل سے ڈی سی آفس تک ریلی نکالی گئیپاکستان کی آئی ٹی برآمدات ایک ارب پچیس کروڑ ڈالر تک پہنچ گئی ہیںاسٹیٹ بینک کا پالیسی ریٹ 50 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 12 فیصد مقررسی ڈی ڈبلیو پی نے 40 ارب 90 کروڑ روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دیسہ ملکی ون ڈے سیریز: پاکستان اور سری لنکا کل مدمقابل ہوں گے
جھنگ

ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں میڈیا نمائندگان سے تعارفی ملاقات

ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں میڈیا نمائندگان سے میٹنگ ۔امن او مان کے قیام ،جرائم کے خاتمے ، شہریوں کے مسائل کے حل اور دیگر امور پر…

ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں میڈیا نمائندگان سے تعارفی ملاقات

ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی کی ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں میڈیا نمائندگان سے میٹنگ ۔امن او مان کے قیام ،جرائم کے خاتمے ، شہریوں کے مسائل کے حل اور دیگر امور پر تبادلہ خیال ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر) بلال افتخار کیانی نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں میڈیا نمائندگان سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں الیکٹرونک میڈیا اور پرنٹ میڈیا نمائندگان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ میٹنگ میں جرائم کے خاتمے، شہریوں کو درپیش مسائل اور قیام امن کیلئے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی پی کا کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمے اور پر امن معاشرے کی تشکیل میں میڈیا کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔پولیس اور میڈیا کے باہمی تعاون کا مقصد معاشرہ میں امن و امان کا قیام اورجرائم کا تدارک کرنا ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ منشیات فروشوں، قحبہ خانوں ، جوا مافیا اور سادہ لوح شہریوں سے دھوکہ دہی کرنے والے ٹاؤٹ مافیا کا خاتمہ اولین ترجیح ہے جس پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ میڈیا نمائندگان مجرمانہ سرگرمیوں کی نشاندہی کریں اور پولیس سے تعاون کریں تاکہ بروقت کاروائی سے جرائم کی روک تھام میں مدد مل سکے۔میڈیا نمائندگان نے معاشرے میں جرائم پیشہ عناصر اور دیگر سماجی برائیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کیلئے اپنی تجاویز پیش کیں اور پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں