خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

حادثات سے بچاؤ کیلئے محفوظ اور معیاری ڈرائیونگ سکھانے کے منصوبے کو جلد مکمل کر لیا جائے گا،ڈی پی او

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ حادثات سے بچاؤ کیلئے محفوظ اور معیاری ڈرائیونگ سکھانے کے منصوبے کو جلد مکمل کر لیا جائے گا، ٹریفک کے متعلق عوامی…

حادثات سے بچاؤ کیلئے محفوظ اور معیاری ڈرائیونگ سکھانے کے منصوبے کو جلد مکمل کر لیا جائے گا،ڈی پی او

ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ حادثات سے بچاؤ کیلئے محفوظ اور معیاری ڈرائیونگ سکھانے کے منصوبے کو جلد مکمل کر لیا جائے گا، ٹریفک کے متعلق عوامی سہولیات پر توجہ دیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹریفک تھیم پارک کے وزٹ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر ، ایس پی انوسٹی گیشن، اے ایس پی فضل رحمان اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ ٹریفک تھیم پارک کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اور پودے بھی لگائے۔اس موقع پر انہوں نے متعلقہ سٹاف کو ٹریفک تھیم پارک کے پراجیکٹ کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت بھی کی، ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حادثات سے بچاؤ کیلئے محفوظ اور معیاری ڈرائیونگ سکھانے کے منصوبے کو جلد مکمل کر لیا جائے گا، ٹریفک کے متعلق عوامی سہولیات پر توجہ دیں گے۔تھیم پارک کے اس پراجیکٹ سے نہ صرف ٹریفک کے حوالے سے بچوں کو آگاہی ملے گی بلکہ یہ پارک فیملیز کیلئے خوبصورت تفریحی منظر بھی پیش کرے گا۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں