ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ہی روز میں موٹر سائیکل لائسینس بنانے کا عمل جاری ہے
انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولس پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ڈی ایس پی ٹریفک…

انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اور ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پولس پنجاب مرزا فاران بیگ کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی اور ڈی ایس پی ٹریفک جھنگ چوہدری محمود الحسن کی زیر نگرانی ون ونڈو آپریشن کے تحت ایک ہی روز میں موٹر سائیکل لائسینس بنانے کا عمل جاری ہے۔ ٹریفک پولیس جھنگ کے ترجمان کے مطابق اب شہری لرنر لائسینس بنوانے کے بعد 42 دن کا انتظار کرنے کی بجائے فوری طور پر لائسینس بنوا سکتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ موٹر سائیکل کا ڈرائیونگ لائسینس حاصل کرنے کے لئے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفس نزد تھانہ صدر چوک، پولیس خدمت سنٹر مرکز جیل موڑ جھنگ، پولیس خدمت مرکز شورکوٹ، پولیس خدمت مرکز گڑھ مہاراجہ اور ٹیسٹ سنٹر اٹھارہ ہزاری میں اپنے شناختی کارڈ اور دو تصاویر کے ساتھ تشریف لائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہری اس سہولت سے زیزادہ سے زیادہ مستفید ہوں اور ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر ڈرائیونگ لائسینس بنوا کر ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔


