کسان کارڈ کی کسانوں کو فراہمی جاری
وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کی کسانوں کو فراہمی جاری ہے-ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے اس حوالے سے محکمہ زراعت جھنگ کے دفتر میں کسان کارڈ تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر نے معلوماتی کاؤنٹر کا جائزہ…

وزیر اعلی پنجاب کسان کارڈ کی کسانوں کو فراہمی جاری ہے-ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے اس حوالے سے محکمہ زراعت جھنگ کے دفتر میں کسان کارڈ تقسیم کئے۔ڈپٹی کمشنر نے معلوماتی کاؤنٹر کا جائزہ اور بریفنگ لی اور کاشتکاروں سے بھی ملاقات کی۔کاشتکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے کسان کارڑ کے ویژن کو سراہا۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کاشتکاروں کو اس منصوبہ کے تحت ایک ایکٹر سے لیکر ساڑھے 12 ایکڑ تک اراضی کے مالک کسان اسکیم کے لئے اہل ہیں-کسانوں کو چھ ماہ کیلئے بلا سود تیس ہزار سے ایک لاکھ پچاس ہزار کا قرضہ حکومت پنجاب کی جانب سے دیا جا رہا ہے۔علاوہ زیں کسان کارڑ پر حکومت پنجاب کی ٹریکٹر سکیم،پیچ،کھادوں،زرعی ادویات اور زرعی آلات پر سبسڈی بھی ملے گی۔چاروں تحصیلوں کے محکمہ زراعت کے دفاتر میں معلوماتی کاؤنٹر و کارڈ وصولی کاؤنٹرز قائم کیئے گئے ہیں-


