خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری

ڈپٹی کمشنرمحمد عمیر کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ خرم شہزاد بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران رفیق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی آپریشن کی نگرانی کی اور گلی…

ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری

ڈپٹی کمشنرمحمد عمیر کی ہدایت پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ خرم شہزاد بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران رفیق نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے صفائی آپریشن کی نگرانی کی اور گلی محلوں میں صفائی آپریشن پر تیز رفتار عمل درآمد کرنے کے احکامات جاری کئے۔ اس موقع پر انہیں آگاہ کیا گیا کہ ستھرا پنجاب مہم کے تحت ضلع بھر میں صفائی آپریشن جاری ہے۔اس موقع پرانہوں نے ہدایات جاری کیں کہ ڈیوٹی سٹاف مہم کی موثر نگرانی کریں اور صفائی ستھرائی کے امور کو باقاعدگی سے چیک کریں۔انہوں نے کہا کہ ستھرا پنجاب مہم حکومت کی فرنٹ لائن پالیسی ہے اورمہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلئے تمام میسر وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں۔شہری بھی اس مہم میں اپنا تعاون یقینی بنائیں اور گھروں کا کوڑا کرکٹ مخصوص جگہ پر رکھیں۔ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالہ کےلئے ایم سی کی طرف سے تیز رفتار اقدامات کئے جارہے ہیں۔مزید برآں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ خرم شہزاد بھٹی نے یوسف والا بھٹہ پر صفائی آپریشن کے حوالہ سے دورہ کیا۔ دریں اثناءایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ خرم شہزاد بھٹی نے ایم سی جھنگ کی مختلف یوسیز/وارڈز کا دورہ کرکے ایم سی جھنگ میں صفائی کے آپریشن کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں