میونسپل کمیٹی کے زیر نگرانی سرگودھا روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر شاہراہوں کو وسیع اور خوبصورت بنانے کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کےلئے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے زیر نگرانی…

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر شاہراہوں کو وسیع اور خوبصورت بنانے کے مشن کو عملی جامہ پہنانے کےلئے ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی کے زیر نگرانی سرگودھا روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا۔ اینٹی انکروچمنٹ اسکواڈ تجاوزات کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے۔عارضی تجاوزات کو ہٹانے اور دوکانداروں کو سامان دوکانوں کے احاطہ کے اندر رکھنے کی ہدایات بھی جاری کی جا رہی ہیں۔پختہ تجاوزات کو ہیوی مشینری سے ختم کیا جا رہا ہے۔انتظامیہ کی جانب سے تجاوزات کے مکمل خاتمہ تک آپریشن جاری رہے گا۔مسلسل خلاف ورزی کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد عمیر نے از خود تجاوزات کے خلاف آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کیا۔


