ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس
ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقدہوا جس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ سمیت ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت سمیت…

ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کی زیر صدارت انسداد ڈینگی کا اجلاس منعقدہوا جس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا تفصیلی جائزہ سمیت ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ صحت سمیت دیگر تمام متعلقہ محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے ڈینگی ٹیموں کو تاکید کی کہ وہ لاروا کی سرویلنس کے حوالہ سے تمام ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کریں ,تمام متعلقہ افسران انسداد ڈینگی ٹیموں کی نگرانی موثر انداز سے کریں،انسداد ڈینگی ٹیموں کی طرف سے گھروں، جوہڑوں، تالابوں، نرسریوں،قبرستانوں، کاٹھ کباڑ شاپس اور سروس اسٹیشنزکی سرویلنس کریں ،زیر تعمیر عمارتوں اور دیگر ہاٹ سپاٹ کی باقاعدگی سے چیکنگ کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو انسداد ڈینگی احتیاطی تدابیر کے حوالے سے آگاہی مہم کو بھرپور انداز میں جاری رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے انسداد ڈینگی کی موثرمانیٹرنگ،سائٹس کے باقاعدگی سے وزٹ کرنے اورڈینگی ٹیموں کی فیلڈ میں موجودگی اور کارکردگی کوچیک کرنے کے احکامات بھی جاری کئے۔


