چناب کالج جھنگ میں اسٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم کا افتتاح
ڈپٹی کمشنر/چیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ محمد عمیر نے چناب کالج جھنگ میں اسٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کیا۔چناب کالجز جھنگ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڑ (PITB) کے مابین معاہدہ ہوا جس کے تحت نیا…

ڈپٹی کمشنر/چیئرمین جھنگ ایجوکیشنل ٹرسٹ محمد عمیر نے چناب کالج جھنگ میں اسٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم کا افتتاح کیا۔چناب کالجز جھنگ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڑ (PITB) کے مابین معاہدہ ہوا جس کے تحت نیا اسٹوڈنٹس انفارمیشن سسٹم قائم کیا گیا۔نئے سسٹم سے اب والدین بینکنگ ایپ،ایزی پیسہ وغیرہ سے آن لائن طلباءکی فیس جمع کروا سکیں گے جبکہ اساتذہ اور سٹاف کی تنخواہیں بھی اس سسٹم سے براہ راست ٹرانسفر ہونگی۔PITB کے وفد، بورڈ آف ٹرسٹیز (BOT) کے ممبران اور چناب کالجز کے پرنسپلز کی موجودگی میں اس تکنیکی جدت کو ادارے کے لیے آئی ٹی کے نئے دور میں داخل ہونے کا اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے مختصر وقت میں سافٹ ویئر کی لانچنگ میں شامل ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔نئے سسٹم سے کالجوں کے مالی معاملات میں جدت و شفافیت آئے گی


