خبروں پر جائیں
جھنگ، پاکستان
تازہ ترین
پہلی تاریخی جھنگ ڈیزرٹ ریلی و تین روزہ ثقافتی فیسٹیول,11,10,9 اکتوبر رحمت آباد، تحصیل اٹھارہ ہزاری میں ہوگیوزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا لاس اینڈ ڈیمیج فنڈ کو فعال بنانے میں سست پیشرفت پر تشویش کا اظہارحکومت کا تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے تکنیکی آڈٹ کا فیصلہپاکستان اور آسٹریا کا علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر تبادلہ خیالامریکی ناظم لاامور نٹالی بیکر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو سراہالیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے پہلے سیکرٹری جنرل مقرروزیراعظم شہباز شریف کا شام کی خودمختاری، اتحاد اور علاقائی سالمیت کے لیے حمایت کا اعادہجھنگ: غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے انخلاء کا عمل تیز کرنے کا حکم، اب تک جھنگ سے356 افراد وطن واپس بھجوائے گئے، ترجمان پولیس
جھنگ

ماڈرن ڈرگز کی خرید و فروخت اور آن لائن سپلائی کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے،ڈی پی او

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ ماڈرن ڈرگز کی خرید و فروخت اور آن لائن سپلائی کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، سپروائزری افسران انسداد…

ماڈرن ڈرگز کی خرید و فروخت اور آن لائن سپلائی کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے،ڈی پی او

ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے کہا ہے کہ ماڈرن ڈرگز کی خرید و فروخت اور آن لائن سپلائی کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی لائی جائے، سپروائزری افسران انسداد منشیات آپریشنز کی خود نگرانی کریں، منشیات کے آن لائن کاروبار میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور مدد لی جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع بھر کے ایس ڈی پی اووز اور ایس ایچ اووز کو پروفیشنل احکامات جاری کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او جھنگ نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف آگاہی مہم میں والدین، اساتذہ ، سول سوسائٹی اور ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بھی شامل کیا جائے۔منشیات کے تدارک کیلئے سول سوسائٹی کو پولیس کے ہمقدم ہونا پڑے گا۔تعلیمی اداروں کے گردونواح میں کڑی نگرانی کے ساتھ ساتھ سرچ آپریشن بھی کیا جائے۔ڈی پی او نے مزید واضح کیا کہ اگر کوئی پولیس اہلکار منشیات فروشی کے اس دھندے میں ملوث نظر آیا یا منشیات فروشوں کیلئے سہولت کاری کا کام کرتا ہوا پایا گیا تو اسکے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے پولیس افسران کو تنبیہہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہر پولیس افسران کی منشیات کے خلاف کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جا رہا ہے، مایوس کارکردگی پر باز پرس ہو گی۔

ریٹس
سونا (10 گرام)241,500+800چاندی (کلو)2,850+35امریکی ڈالر278.40-0.15یورو302.10+0.40پاؤنڈ اسٹرلنگ352.75+1.20PSX انڈیکس78,452+1,024سعودی ریال74.20+0.05سونا (تولہ، 24 قیرات)281,750+930

خبریں تلاش کریں